بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ جريدہ ايرانی اور آذری ہيت تحريریہ كی مشتركہ علمی كوششوں كا نتيجہ ہے اس جريدہ میں جن عناوين پر مضامين لكھے جاتے ہیں ان میں دينيات، فلسفہ، تاريخ، لسانيات، ثقافت اور معاشرہ اور اسلامی نامور شخصيات كا تعارف شامل ہے۔ حالیہ شمارے میں جن مضامين پر قلم اٹھايا گيا ہے ان میں " فكر امام خمينی كے آئينے میں عورت كا مقام" ، " ولايت اور امامت كےآٹھویں تاجدار"، " دين اسلام میں امامت اور ولايت"، " فلسفہ حج اور اس كا مسلمانوں كی وحدت میں كردار"،" حافظ كی غزليات میں عرفانی شواہد اور اسرار" ،" انيسویں صدی كا فلسفہ غرب" شامل ہیں۔
367432