بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے (AP) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حماس كے رہنما " عادل ذو رب" نے بيرون ملك تعليم حاصل كرنے والے طلباء اور مصر يا دوسرے ممالك میں جو افراد جنگ سےپہلے قانونی طور پر رہتےتھے كو " رفح" كے بارڈر كے ذريعے فلسطين سے باہر جانے كی اجازت دے دی ہے۔ مصر نے جون ۲۰۰۷ء سے اس راہداری كو بند كر ركھا ہے اور بعض مخصوص مواقع پر اس راہداری كو كھولا جاتا ہے اور اسرائيل نے بھی غزہ كی پٹی كا مكمل طور پر محاصرہ كر ركھا ہے اور اس علاقے میں صرف ادويات اور خوردونوش كے سامان كے جانے كی اجازت دے ركھی ہے۔
368250