بحرين میں اسلامی مالياتی اداروں كا عالمی اجلاس

IQNA

بحرين میں اسلامی مالياتی اداروں كا عالمی اجلاس

15:52 - February 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1749523
بين الاقوامی گروپ: اسلامی مالياتی اداروں كا پانچواں عالمی اجلاس ۲۴مئی ۲۰۰۹ء كو بحرين كی اسلامی مالياتی انجمن كے تعاون سے بحرين میں منعقد كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق بحرين خبررساں ايجنسی '' bna" نے كہا ہے كہ اس دو روزہ اجلاس میں عالمی بينكوں كےنمائندے مشرق وسطی میں بينكاری امور كےماہرين شريك ہوں گے اور بحرين كے اسٹیٹ بينك كا تعاون بھی شامل رہے گا۔ اس اجلاس میں شريك ماہرين، مالياتی اداروں میں تغير و تحول اور اس تبديلی كو اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ كرنے پر تبادلہ خيال اور تبصرہ كریں گے ۔ نيز اس اجلاس میں اسلامی مالياتی اداروں میں جدت لانے اور انہیں عالمی بازاروں سےہم آہنگ كرنے اور ان اداروں كےسرمایہ پر نظارت وغيرہ پر بھی بحث كی جائےگی۔
367665
نظرات بینندگان
captcha