اسلامی ادارے مسجد الاقصی كی نجات كےلیے جدوجہد كریں

IQNA

اسلامی ادارے مسجد الاقصی كی نجات كےلیے جدوجہد كریں

16:21 - February 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1749552
بين الاقوامی گروپ: مسجد الاقصی كے خطيب " يوسف جمعہ سلامہ" نے كہا ہے كہ اسلامی ادارے مسجد الاقصی كی نجات كے لیے جدوجہد كریں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق (SPA) خبررساں ايجنسی نے كہا ہے كہ يوسف جمعہ نے ايك بيان صادر كيا ہے جس میں اسلامی سربراہی كانفرنس (oic) قدس كمیٹی ، عالمی مجمع اسلام اور عرب ليگ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مسجد الاقصی كی نجات كے لیے اپنی كوششوں كو تيز تر كریں اوراسرائيلی جارحيت كا راستہ روكیں۔ انھوں نے اسرائيلی اقدامات كی مذمت كرتےہوئے " البوستان" كے ۸۸ گھروں كی تخريب اور اس علاقے كو پارك میں تبديل كرنے كی مخالفت كی ہے جس كے باعث ۱۵۰۰ فلسطينی باشندوں كوا س علاقے سےنكال باہر كيا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيلی چاہتے ہیں كہ وہ اس علاقے میں یہودی آبادی كو افزائش دیں اور فلسطينيوں كو بيت المقدس سےباہر نكالیں۔
368447

نظرات بینندگان
captcha