امريكيوں كے قرآن كی توہن كرنے پر افغان باشندوں میں غم وغصہ

IQNA

امريكيوں كے قرآن كی توہن كرنے پر افغان باشندوں میں غم وغصہ

13:26 - March 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1750565
بين الاقوامی گروپ: افغانستان میں ہزاروں افراد نے ايك احتجاجی مظاہرہ كيا جس میں امريكی افواج كی طرتف سے قرآن كی توہين كرنے پر سخت احتجاج كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق "المسلمہ" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ افٖغانستان كی پوليس نےمظاہرين كو روكنے كی كوشش كی جس سے ہاتھا پائی ہوئی اور غزنی اور كابل میں كئی مظاہرين زخمی ہو گئے۔ افغانی پوليس نے كہا ہےكہ امريكی افواج كی طرف سےقرآن كريم كی توہين كے حوالے سے نوٹس لينے كی خاطر ايك كمیٹی قائم كر دی گئی ۔ وہ پوليس نےكسی قسم كےمظاہرين اور پوليس كے مابين كھنچا تانی كی ترديد كر دی ہے۔ رپورٹ كے مطابق امريكی افواج كےايك دستے نے افغانستان كی ايك مسجد پر حملہ كيا اور مسجد كو آگ لگانے كے ساتھ ساتھ وہاں پر موجود قرآنی نسخہ جات كو بھی پارہ پارہ كر ديا ہے۔
370170
نظرات بینندگان
captcha