بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ محمد سيد طنطاوی نے كہا ہے كہ مسجد الاقصی كے اطراف میں كھدائی اس مقدس مسجد كی توہين ہے اور اس سلسلے میں كسی قسم كی توجیہ قابل قبول نہیں ہے۔ جناب طنطاوی نے مزيد كہا كہ شہر قدس شريف میں یہودی بستياں تعمير كرنا بين الاقوامی قوانين كے خلاف ہے اور مسجد الاقصی كے اطراف میں كھدائی اس مسجد كی توہين ہے ہم ان قوم پرستانہ اقدامات كی شديد مذمت كرتے ہیں۔
371804