غزہ اور برطانوی شہر " ورسٹر" میں يكسانيت

IQNA

غزہ اور برطانوی شہر " ورسٹر" میں يكسانيت

13:48 - March 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1752052
بين الاقوامی گروپ: ورسٹر بلدیہ كے ايك ممبر نے برطانوی شہر ورسٹر (Worcester) اور غزہ كو ايك جيسے حالات پر مشتمل قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق Sana نيوز نے كہا ہے كہ ورسٹر شہر كی بلدیہ كے ايك ممبر " ايموس" نے برطانوی ٹی وی چينل كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ فلسطين كےمظلوم عوام سے اظہار ہمدردی كی خاطر ورسٹر شہر كی بلدیہ نے یہ ادارہ قائم كيا ہے كہ اس شہر كو غزہ كی بہن كے طور پر متعارف كروايا جائے۔ انھوں نے اسرائيلی مظالم پر اپنے غم وغصہ كا اظہار كرتے ہوئے فلسطينی قوم كی مكمل حمايت كا اعلان كيا ہے۔ ورسٹر شہر لندن كے شمال مغرب میں واقع ہے جس كی آبادی پانچ لاكھ كے قريب ہے۔
371457
نظرات بینندگان
captcha