ہندوستان میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

16:51 - March 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1752885
قرآنی سرگرمياں گروپ: اس سال ۱۳،۱۴ مارچ كو ميلاد پيغمبر اسلام (ص) اور ہفتہ وحدت كی مناسبت سے ہندوستان كی رياست " اتر پرديش" كے شہر ديوبند میں قرآنی مقابلے ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں میں ہندوستان كے قراء حفاظ اور دو ايرانی قراء شركت كریں گے یہ مقابلے حفظ قرآن اور قرائت قرآن كے موضوعات پر ہوں گے۔ یہ مقابلے ہر سال ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے اور ہندوستان كےعلمی، ثقافتی اور مذہنی سنٹر كے باہمی تعاون سے منعقد ہوتے ہیں۔ ان مقابلوں میں ايرانی اور ہندی قراء منصف ہوں گے۔ ان مقابلوں میں دو ممتاز افراد ايران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كر سكیں گے۔
372357

نظرات بینندگان
captcha