سوریہ میں " غزہ كی فتح" كےنام سے ثقافتی ہفتے كا آغاز

IQNA

سوریہ میں " غزہ كی فتح" كےنام سے ثقافتی ہفتے كا آغاز

17:15 - March 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1753393
آرٹ گروپ: سوریہ كے " يرموك ثقافتی سنٹر" میں اسلامی تحريك حماس كے تعاون سے " غزہ كی فتح" كے نام سے ثقافتی ہفتے كا آغاز ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" نے كہا ہے كہ اس ثقافتی ہفتے میں مختلف پروگرام منعقد كیے جائیں گےجن میں مشاعرہ ، سياسی سيمينار، تقارير شامل ہیں۔ حماس كے سياسی رہنما" محمد نزال" نے اس ثقافتی ہفتےكی افتتاحی تقريب سےخطاب كرتےہوئے كہا كہ حماس تمام قيديوں كی رہائی كے مطالبے پر مصر ہے ۔انھوں نے كہا كہ حماس قيديوں كے درميان كسی تفريق كی قائل نہیں ہے اور اسرائيلی قيديوں كی رہائی بھی فلسطينی قيديوں كی رہائی سے مشروط ہے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ اسرائيل اب سياسی راستے كے ذريعہ وہ مقاصد حاصل كرنا چاہتا ہے جنہیں وہ غزہ پر حملوں كے ذريعہ حاصل نہیں كر پايا ۔
372959
نظرات بینندگان
captcha