مسئلہ فلسطين كا حل مسلمانوں كے اتحاد میں مضمر ہے

IQNA

مسئلہ فلسطين كا حل مسلمانوں كے اتحاد میں مضمر ہے

17:21 - March 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1753401
بين الاقوامی گروپ: اردن كی حقوق انسانی انجمنوں كے نمائندے نے كہا كہ دشمن وحدت اور جہاد كے مقابلے میں كچھ نہیں كر سكتا لہذا مسئلہ فلسطين كا واحد راہ حل یہی ہے كہ مسلمان اور اسلامی ممالك اپنی صفوں میں اتحاد پيدا كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اردن میں انسانی حقوق كےسرگرم نمائندہ "حمزہ منصور" نےكہا ہے كہ ہم ايران كا فلسطين كی حمايت میں عالمی كانفرنس منعقد كرنے پر شكریہ ادا كرتے ہیں اور ہم سب كو مسئلہ فلسطين پر اپنی ذمہ داری كا احساس كرنا چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ تمام مسلمانوں كو فلسطين كی كاميابی كے لیے اس ملت سے ہمدردی اور تعاون كرنا چاہیے اور اسرائيل كے وجود كو ہرگز قبول نہ كيا جائے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ فلسطينيوں كی ہر لحاظ سے حتی اسلحہ وغيرہ سے بھی امداد كرنا چاہیے تاكہ اسرائيلی منصوبوں كو خاك میں ملايا جاسكے۔ انھوں نے كہا كہ فرقہ واريت اور گروہ بندی سے پرہيز كرتے ہوئے اتحاد و اتفاق كا مظاہرہ كيا جائے تاكہ دشمن كے ناپاك عزائم كو خاك میں ملايا جا سكے۔ آخر میں عمر الشبير كی تعريف كی اور ان كے خلاف لگائی گئی فرد جرم كی بھر پور مذمت كی ہے۔
373425

نظرات بینندگان
captcha