مذہبی افراد دوسرے افراد كی نسبت كم ٹينشن كا شكار ہوتےہیں

IQNA

مذہبی افراد دوسرے افراد كی نسبت كم ٹينشن كا شكار ہوتےہیں

14:43 - March 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1753793
بين الاقوامی گروپ: كنیڈا كےمحققين نے انكشاف كيا ہے كہ مشكلات كا سامنا كرتے وقت متدين اور مذہبی افراد ان افراد كی نسبت كم ٹينشن كا شكار ہوتے ہیں جو كسی دين كے پابند نہیں ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " Islam Online" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كنیڈا محققين كےگروپ كےايك ركن نے روزنامہ " گارڈين پريس" كو انٹرويو ديتےہوئے كہا كہ ہم نے متدين اور غير متدين افراد پر تحقيقات كی ہیں اور ان تحقيقات كے نتيجے میں معلوم ہوا ہے كہ جو افراد خد ا پر ايمان ركھتے ہیں وہ مشكلات كا سامنا كرتے وقت ان افراد كی نسبت كم ٹينشن كا شكار ہوتے ہیں جو خدا پر ايمان نہیں ركھتے۔ اس نے مزيد كہا كہ تحقيقات كے بعد ہم اس نتيجے پر پہنچے ہیں كہ دينداری اور آرام و سكون كے درميان رابطہ موجود ہے اور ہم اس سلسلے میں مزيد تحقيقات كر رہے ہیں۔
373731
نظرات بینندگان
captcha