قطر نے قرآن مجيد كی اشاعت كےلیے ۲۵ ملين ريال مختص كیے ہیں

IQNA

قطر نے قرآن مجيد كی اشاعت كےلیے ۲۵ ملين ريال مختص كیے ہیں

17:03 - March 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1754471
بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے خبر دی ہے كہ قطر نے قرآن مجيد كےنسخوں كی اشاعت كے لیے اڑھائی كروڑ ريال مختص كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Peninsula" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور میں اشاعت قرآن كے شعبے كے انچارج " صالح محمد الماری" نےروزنامہ " الشرق" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ ان قرآنی نسخوں كی اشاعت كا كام گزشتہ روز ۹مارچ ۲۰۰۹ء كوتركی میں شروع ہو گيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ پہلے مرحلے میں مختلف سائزوں میں ۷ لاكھ قرآنی نسخے شائع كیے جائیں گے۔ اميد ہے كہ یہ كام چھ مہينوں میں مكمل ہو جائے گا۔ جناب " صالح محمد الماری" ان قرآنی نسخوں كی اشاعت پر نظارت كرنے كے لیے تركی پہنچے ہیں انھوں نے بتايا كہ عنقريب قطر میں بھی قرآن مجيد كی اشاعت كے لیے ايك مركز قائم كيا جائےگا۔
374657

نظرات بینندگان
captcha