آسٹريا كے شيعہ مركز میں عيد ميلاد النبی كا جشن

IQNA

آسٹريا كے شيعہ مركز میں عيد ميلاد النبی كا جشن

14:18 - March 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1755260
سماجی گروپ: آسٹريا كے شيعہ مركز میں پيغمبر اكرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) كے ميلاد با سعادت كے پر مسرت موقع پر ايك محفل جشن كا انعقاد كيا جائےگا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' كی رپورٹ كے مطابق حضرت رسول اكرم (ص) حضرت امام جعفر صادق(ع) كے ميلاد با سعادت كےپر مسرت موقع پر ہفتہ كےروز شيعہ مركز میں عظيم جشن كا اہتمام كيا گيا ہے اس جشن میں آسٹريا شيعہ مركز كے عالم دين حجۃ الاسلام والمسلمين " والدمن" خطاب كریں گے جو كہ حوزہ علمیہ قم كے فارغ التحصيل ہیں آسٹريا كا شيعہ مركز جرمن اور آسٹريا كے شيعوں كا خصوصی مركز ہے جس كے اكثر شركاء جرمن زبان بولتےہیں۔ اسی بنا پر محفل جشن جرمن زبان میں منعقد كی جائے گی۔ ياد رہے كہ اس عظيم اور پر مسرت موقع پر اور جشن عيد ميلادالنبی كے دن ايك عيسائی خاتون " دانيا آداما" دين مبين اسلام قبول كرنا چاہتی ہے اور اس كے مشرف بہ اسلام ہونے كی وجہ سے جشن كی تقريب كو مزيد پذيرائی ملے گی۔
375570

نظرات بینندگان
captcha