بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' كی رپورٹ كے مطابق " TAP" خبررساں ادارے نے كہا ہے كہ اس محفل جشن كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اور بعد میں عقبی مسجد كے امام جماعت نے خطاب كيا جس كا عنوان " وحدت كے حوالے سےدين اسلام كا پيغام اور شدت پسندی كے خلاف قيام تھا۔ اس جشن كے ديگر پروگراموں میں مدح و نعت شامل تھا جس میں تيونس كے وزير اعظم محمد غنوشی نے شركت كی۔ ديگر شركاء میں حكومتی عہدہ دار ، سياسی پارٹيوں كے سربراہان ، تيونس كے مفتی اعظم ، اسلامی ممالك كے نمائدگان، آيسسكو كے جنرل سيكرٹری عبدالعزيز عثمان التويجری بھی شامل تھے ياد رہے كہ قيروان كو سال ۲۰۰۹ء میں دنيائے اسلام كا ثقافتی دارالحكومت قرار ديا گيا ہے۔
375318