ايرانی وزير خارجہ متكی :غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ میں كاميابی كے بعد فلسطين كو دوبارہ زندگی ملی ہے

IQNA

ايرانی وزير خارجہ متكی :غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ میں كاميابی كے بعد فلسطين كو دوبارہ زندگی ملی ہے

14:23 - March 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1755287
سياسی گروپ: ايرانی وزير خارجہ نے كہا ہے كہ ۲۲ روزہ جنگ میں كاميابی كے بعد فلسطين كو نئی زندگی ملی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق تحريك برای آزادی فلسطين " خلق" كے سربراہ نے ۹ مارچ ۲۰۰۹ء كو تہران میں ايرانی وزير خارجہ " منوچہرمتكی" سےملاقات كی۔ " منوچہرمتكی" نےاس ملاقات میں كہا كہ غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ میں كاميابی كے بعد فلسطين كو دوبارہ زندگی ملی ہے۔ تحريك برای آزادی فلسطين " خلق" كےسربراہ " احمد جبريل" نے بھی اس ملاقات میں اظہار خيال كرتےہوئے كہا كہ ايران فلسطين كے سب سے بڑا حامی ہے۔ انھوں نے بعض عرب ممالك اور ذرائع ابلاغ كے ايران كے خلاف بيانات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران ابتداءہی سے فلسطين كا سب سے بڑا مدافع اور حامی رہا ہے۔
375783

نظرات بینندگان
captcha