غزہ كے حالیہ بحران میں دنيائے اسلامی كی وحدت نے عرب حكمرانوں كو ہلا ديا

IQNA

غزہ كے حالیہ بحران میں دنيائے اسلامی كی وحدت نے عرب حكمرانوں كو ہلا ديا

18:30 - March 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1756617
بين الاقوامی گروپ: غزہ كے حالیہ بحران میں عرب حكام كی سياست اسرائيل كے ہی ہم سنگ جا رہی تھی ليكن دنيائے اسلام كی وحدت نے حكام عرب كو لرزہ بر اندام كر دياہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق بائيسویں عالمی وحدت كانفرنس میں فلسطين كےعوامی محاذ پارٹی كے جنرل سيكرٹری " محمد جبرائيل" نے خطاب كرتےہوئے كہا كہ دنيائے اسلام كی جغرافيائی اہميت اور حيثيت كے پيش نظر اسرائيل نے یہ نعرہ لگايا ہے " ارضك يا یہود من النيل الی الفرات"تا كہ وہ تمام علاقے كے ذخائر پر قابض ہو سكیں۔ انھوں نے كہا كہ ہم نے ۵۰ سال پہلے عربی حاكميت سے نا اميد ہو كر جہاد كی خود جوش حركت شروع كی اور ہماری خواہش تھی كہ اس تحريك پر اسلامی روح حكم فرما رہے۔ انھوں نے امام خمينی كی قيادت میں اسلامی انقلاب كی كاميابی كا ذكر كرتےہوئے كہا كہ ان كایہ اقدام نبوی (ص) راہ پر استوار تھا اور انھوں نے دين اسلام میں سياسی روح پھونك دی ہے۔
377558

نظرات بینندگان
captcha