سعودی عرب میں " مصحف مدينہ " ترجمہ میں غلطی پر تنقيد

IQNA

سعودی عرب میں " مصحف مدينہ " ترجمہ میں غلطی پر تنقيد

18:28 - March 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1756623
بين الاقوامی گروپ: عراقی مترجم اور ناقد ترجمہ قرآن عبدالواحد لؤلؤہ نے " مصحف مدينہ " نامی انگريزی ترجمہ میں غلطيوں پر تنقيد كی ہے۔ یہ ترجمہ عبداللہ يوسف علی نے انجام ديا جو ہندی الاصل ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی روزنامہ" الوطن" نے لكھا ہے كہ " عبدالواحد لؤلؤہ" نے كہا ہے كہ عبداللہ يوسف علی نےآيات قرآن كے معانی كو صحيح درك نہیں كيا ہے اور اس ترجمہ میں بہت زيادہ غلطياں پائی جاتی ہیں۔ انھوں نے مدينہ منورہ میں " مصحف مدينہ ترجمہ پر علمی تبصرہ" كے اجلاس میں كہا كہ مترجم كو ہر چيز سےپہلے اپنی مادری زبان اور اس كی گرامر اور خصوصيات سے پورے طور پر آشنا ہونا چاہیے اور دوسری زبان مقصد سے آشنائی اس كے اسرار ، تاريخ ، ثقافت وغيرہ سے واقف ہونا یہ دوسری اہم شرط ہے جو مترجم كے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انھوں نے كہا كہ مہم آثار كا ترجمہ جيسے كلام پاك كا ترجمہ ہے اس پر نظر ثانی اور ماہرين كی نظارت ضروری ہے۔ ملك فہد قرآن پبليكيشرز كے جنرل سيكرٹری نے كہا كہ مترجم كو پوری دقت كے ساتھ ترجمہ كے نواقص كو رفع كرنا چاہیے اور اسی بناپر ہمارے ادارے نے اس ترجمہ كو متوقف كر ركھا ہے۔
377501
نظرات بینندگان
captcha