بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر " رصيفھ" كے ادارہ اوقاف كے انچارج "عمادالمعايطھ" نے اس دارالقرآن كے متعلق اظہار خيال كرتےہوئے كہا كہ اردن كی وزارت اوقاف نے اس دارالقرآن كی موافقت كر دی ہے اور یہ دارالقرآن ر صيفھ كے ادارہ اوقاف كے زير نظر كام كرے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ابتدائی طورپر اس دارالقرآن میں تجويد قرآن كی تعليم كا آغاز ہوگيا ہے۔ ليكن بعد میں اس دارالقرآن میں تجويد قرآن كے علاوہ ، عقائد، حديث، سيرت پيغمبر اسلام (ص)،علوم قرآن اور تفسير كی كلاسیں بھی منعقد ہوں گی۔
377993