بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق محيط ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ كيمرون اسلامی يونين كےجنرل سيكرٹری سعيد علی محمدو نے كہا ہے كہ اسلام اعتدال پسندی كا دين ہے اور ہر قسم كے تعصب اور شدت پسندی كے خلاف ہے انھوں نے كہا كہ قرآنی آيات تعصب اور شدت پسندی سےنہی كرتی ہیں اور دين اسلام كی بنياد رحمت ،مہربانی، اور صلح آميز زندگی پر استوار كی گئی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن و سنت نبوی (ص) سے تمسك كرتے ہوئے شدت پسندی سے مقابلہ كيا جا سكتا ہے اور شدت پسندی كی بنياد نا آگاہی پر قائم ہے۔
378064