الجزائر میں مذہبی سٹيلائٹ چينل كا افتتاح

IQNA

الجزائر میں مذہبی سٹيلائٹ چينل كا افتتاح

14:46 - March 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1757463
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كی حكومت نے خبر دی ہے كہ رواں ماہ كے اختتام پر اس ملك میں مذہبی سٹيلائٹ چينل كا افتتاح كيا جائے گا جس كا مقصد الجزائر كے مذہبی تشخص كی حفاظت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Magharebia" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الجزائر كے وزير اطلاعات و نشريات " عزالدين مہوبی" نے اس ٹی وی سٹيلائٹ چينل كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ٹی وی سٹلائٹ چينل پر مسلمان دانشور كام كریں گے اور یہ چينل روزانہ آٹھ گھنٹے اپنی نشريات نشر كرے گا۔ الجزائر كی وزارت مذہبی امور میں نشرواشاعت كےانچارج " عدہ فلاحی" نے كہا كہ اس سٹيلائٹ چينل كے افتتاح كا مقصد ، رواداری اور صلح كے پيغام كو عام كرنا ہے۔ ياد رہے كہ اس سے پہلے بھی الجزائر میں " قرآن ریڈيو" كے عنوان سے ايك ریڈيو اسٹيشن كا افتتاح ہوا تھا جو مختلف قسم كے مذہبی پروگراموں كے علاوہ قرائت قرآن، تفسير قرآن اور احاديث كےپروگرام نشر كرتا ہے۔
378643

نظرات بینندگان
captcha