روسی قاری: روس میں اسلام تيزی سے پھيل رہا ہے

IQNA

روسی قاری: روس میں اسلام تيزی سے پھيل رہا ہے

19:14 - March 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1757528
قرآنی سرگرمياں گروپ: روس میں حقيقی اسلام بہت تيزی سے پھيل رہا ہے اور كئی لوگ اسلام كے گرويدہ ہوچكے ہیں۔
المصطفی انٹرنشينل يونيورسٹی كی طرف سےعالمی قرآن وحديث علمی مقابلوں میں شريك روس كے قاری ہاشم اف نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ جب ہم نے یہ بھانپ ليا كہ اسلام كامل دين ہےتو ہم نے اس كے بارے میں مزيد معلومات حاصل كرنے كی غرض سے ايران كی طرف رجوع كيا اور چند سالوں سے المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی میں تحصيل علم كر رہے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ وہ روس میں قرآنی تعليم اور مسلمانوں كو دينی مسائل سے آشنا كروا رہے ہیں اور عصر حاضر میں روسی عوام میں اسلام كيطرف رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انھوں نے كہا میں ايرانی قوم سے اپيل كرتا ہوں كہ وہ اس اسلامی انقلاب كی اہميت كو درك كریں اور یہ جان لیں كہ آج اگر دنيائے اسلام میں كوئی ترقی نظر آ رہی ہے تو وہ اسی انقلاب كی بركت سے ہے ۔انھوں نے كہا كہ میں نے قرآن وحديث میں اسی مذكورہ يونيورسٹی سےماسٹر كيا ہے اور ابھی روس میں تبليغی امور انجام دے رہا ہوں۔
377897

نظرات بینندگان
captcha