تيونس میں " ہدی"نامی مذھبی ترانہ خوان گروپ كا پروگرام

IQNA

تيونس میں " ہدی"نامی مذھبی ترانہ خوان گروپ كا پروگرام

19:16 - March 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1757533
آرٹ گروپ: تيونس كے شہر قيروان جسے ۲۰۰۹ء كے لیے دنيائے اسلام كا ثقافتی دارالحكومت قرار ديا گيا ہے اس میں عيد ميلاد النبی كی مناسبت سے " ہدی " نامی مذھبی ترانہ خوان گروپ نے اپنا پروگرام پيش كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "ہدی" نامی مذھبی ترانہ خوان گروپ تيونس كی وزارت ثقافت كی دعوت پر تيونس روانہ ہوا ہے اور یہ پہلی بار ہے كہ ايران اور تيونس كے درميان ثقافتی رابطہ بحال ہوا ہے اور اس گروپ كے ذريعہ ايران كا دينی ثقافتی چہرہ وہاںمتعارف كروايا جا رہا ہے اور عيد ميلاد النبی (ص) كے موقع پر" ہدی" گروپ كی طرف سے خراج عقيدت پيش كيا گيا ہے ۔مذكورہ گروپ كے پروگرام میں تيونسی صدر كے مشير جعفر ماجد اور قومی اسمبلی كے ممبر شيخ محسن تميمی كے علاوہ قيروان كے كئی سو افراد نے شركت كی ہے۔ تيونس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج سيد حسن عقمی نے كہا ہے كہ حضرت رسول اكرم (ص) اور اہلبيت (ع) دنيائے اسلام كی وحدت ويكجہتی كا محور ہیں اور ايران كی كوشش ہو گی كہ وہ ۲۰۰۹ء میں قيروان كے ثقافتی پروگراموں كو مفيد اور پربار بنانے كے لیے ہر قسم كا تعاون فراہم كرے۔
378317

نظرات بینندگان
captcha