امام خمينی (رح) كی اہلیہ كے يادگار واقعات كو كتابی شكل دی جائے گی

IQNA

امام خمينی (رح) كی اہلیہ كے يادگار واقعات كو كتابی شكل دی جائے گی

12:35 - March 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1758940
ادبی گروپ: امام خمينی (رح) كی اہلیہ كے يادگار واقعات جو انھوں نے اپنی زندگی میں تحرير كیے تھے ،كو كتاب كی صورت میں شائع كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ادارہ نشر آثار امام خمينی (رح) كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين انصاری نے كہا ہے كہ امام خمينی (رح) كی اہلیہ كے يادگار واقعات ( جو تحريری شكل میں موجود ہیں) كو عنقريب شائع كيا جائے گا۔ حجت الاسلام انصاری نے حضرت امام خمينی (رح) كی اہلیہ كی رحلت كی مناسبت سے ايك ریڈيو پروگرام میں ذكر كيا تھا كہ یہ يادگار واقعات امام خمينی (رح) كی مجاہدانہ زندگی اور ان كی جلاوطنی كے متعلق ہیں۔ انصاری نے كہا كہ امام خمينی (رح) كی زوجہ نے اپنی زندگی میں ان يادگار واقعات كی اشاعت كی اجازت نہیں دی تھی۔ ياد رہے كہ حال ہيم میں ۲۱مارچ ۲۰۰۹ء كو امام خمينی (رح) كی اہلیہ كی رحلت ہوئی تھی اور انہیں ۲۲مارچ ۲۰۰۹ء كو بانی انقلاب اسلامی كے مرقد كے جوار میں سپرد خاك كيا گيا تھا۔
381047
نظرات بینندگان
captcha