بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ روزنامہ " واشنگٹن پوسٹ" كی تازہ ترين رپورٹ كے مطابق ۵۵ فيصد امريكی شہريوں نے اعتراف كيا ہے كہ وہ اسلامی تعليمات كے بارے میں زيادہ نہیں جانتے اور اس دين كے متعلق ان كی معلومات بہت كم ہیں۔ اس رپورٹ كے مطابق ۵۸ فيصد امريكيوں نے اسلام كو صلح اور امن و آشتی كا دين قرار ديا ہے ۴۸ فيصد لوگوں نے اسلام كے متعلق مثبت رائے كا اظہار كيا ہے۔ جبكہ ۲۹ فيصد امريكيوں نے كہا كہ اسلام غير مسلموں كے بارے میں شدت پسند نظريات ركھتا ہے۔ یہ رپورٹ ايسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب امريكيوں كی بہت بڑی تعداد دنيائے اسلام سے تعلقات كو وسعت دينے كی خواہشمند ہے اور اس بارے میں امريكی صدر " باراك حسين اوباما" كے پروگراموں كی حمايت كرتی ہے ۔ اوباما اسلامی ممالك سے پائيدار تعلقات كی بات كرتے ہیں اور گزشتہ روز تركی میں ايك سيمينار میں اس موضوع پر تقرير كر چكے ہیں۔ ياد رہے كہ امريكی صدر ۵ اپريل ۲۰۰۹ء كو جمہوریہ چيك میں امريكہ اور يورپ كے مشتركہ اجلاس میں اس اجلاس كے شركاء سے درخواست كی تھی كہ وہ اسلامی ملك تركی كے يورپی يونين میں شامل ہونے كی حمايت كریں۔
384599