ايران كی طرف سے جامعۃ الازہر كو شيعہ كتب كا ہدیہ

IQNA

ايران كی طرف سے جامعۃ الازہر كو شيعہ كتب كا ہدیہ

12:44 - April 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1762384
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران نے جامعۃالازہر كے چانسلر "محمد سيد طنطاوی" كو شيعہ علماء كی گرانمایہ كتب ہدیے كے طور پر دی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " المصريون" نامی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ محمد سيد طنطاوی نے اس اسلامی يونيورسٹی كی انتظامیہ سےدرخواست كی ہے كہ وہ ان كتابوں كا جائزہ لیں تاكہ ان كتابوں كو اس يونيورسٹی میں ركھا جا سكے۔ یہ كتابیں زيادہ تر اسلامی مذاہب كے تقارب كے موضوع پرہیں اور تقريب مذاہب اسلامی كی عالمی كونسل كے سربراہ آيت اللہ " محمد علی تسخيری" كی تاليفات ہیں۔ ياد رہے كہ الازہر يونيورسٹی سنی مذہب كی قديمی ترين اور بزرگترين اسلامی يونيورسٹی ہے۔
385203
نظرات بینندگان
captcha