بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس شہر كی يونين كونسل نے اٹلی میں مسلمانوں كی انجمنوں سےمتعدد ملاقاتوں كے بعد اس مسجد كی تعمير كی موافقت كر دی ہے۔ اٹلی میں مسلمانوں كے نمائندہ " عبدالعزيز خوناتی" نے كہا كہ یہ مسجد اٹلی كے قانون كے مطابق تعمير كی جائے گی اور یہ مسجد اس شہر كے مسلمانوں میں وحدت میں مثبت كردار ادا كرے گی اور شہر میں مسلمان اقليت كو آپس میں جوڑ دے گی۔ ٹورينو كے ميئر نے ا س مسجد كی تعمير كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ یہ مسجد اٹلی كے مسلمانوں كے لیے سماجی اور ثقافتی سرگرميوں كے لیے بہترين مركز قرار پائے گی۔
385211