بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے امارات كے خبررساں ادارے " Wam" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ خواتين و حضرات كے حفظ قرآن كے یہ مقابلے امارات كے قرآنی مراكز میں منعقد ہوں گے اور ايك ہفتہ تك جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں كے منتظم اعلی" حمد محمد عبدالرحمن" نے كہا كہ ان مقابلوں میں ۲۱۰ افراد شركت كر رہے ہیں جن میں سے ۱۲۰ اماراتی خواتين ہیں۔ یہ مقابلے حفظ كامل قرآن مجيد ، حفظ ۲۰ پارے، حفظ ۱۰ پارے اور حفظ ۵پارے كے چار گروپوں میں منعقد ہوں گے۔
385957