قطر میں جديد قرآنی ويب سائٹ كا افتتاح

IQNA

قطر میں جديد قرآنی ويب سائٹ كا افتتاح

14:52 - April 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1764340
بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے دوحہ میں ايك باوقار تقريب میں قرآن مجيد كی جديد ويب سائٹ كا افتتاح كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الرایۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور میں تبليغاتی ادارے كے انچارج " علی بن راشد المحری المہندی" نے اس جديد قرآنی ويب سائٹ كے افتتاح كے موقع پركہا كہ قرآن مجيد كی یہ جديد ويب سائٹ ديگر قرآنی ويب سائٹوں سے مختلف نوعيت كی ہے اور یہ قطر كی وزارت اوقاف كی طرف سے قطر اور دنيا بھر كے مسلمانوں كے لیے ايك ہدیہ ہے۔ المہندی نے مزيد كہا كہ حفظ قرآن سے متعلق یہ ويب سائٹ ماہرين نے كئی ماہ كی كاوشوں كے بعد تيار كی ہے اور یہ ويب سائٹ قرآن مجيد كی گرانقدر خدمات پيش كرے گی۔ انھوں نے كہا كہ اس ويب سائٹ كے افتتاح كا مقصد قطری سماج میں قرآنی ثقافت كی ترويج اور قرآن مجيد سے آشنا نسل كی پرورش ہے۔
387046
نظرات بینندگان
captcha