دنيائے اسلام مسجد الاقصی كے دفاع كے لیے متحد ہو جائے

IQNA

دنيائے اسلام مسجد الاقصی كے دفاع كے لیے متحد ہو جائے

12:34 - April 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1765304
بين الاقوامی گروپ: یہوديوں كی عيد كے بہانے مسجد الاقصی پر اسرائيلی حملوں میں اضافے كی مذمت كرتے ہوئے قدس كی اسلامی انجمن نے درخواست كی ہے كہ عالم اسلام مسجد الاقصی كے دفاع كے لیے متحد ہو جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے محيط سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انجمن اسلامی قدس كے سربراہ شيخ" عكرمہ صبری" نے كہا كہ عرب ممالك كو چاہیے كہ وہ مقدس شہر قدس پر اسرائيلی حملوں كے مقابلے میں اپنی ذمہ داريوں پر عمل كریں۔ انھوں نے تاكيد كی كہ اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ بيت المقدس كے دفاع كے لیے بجٹ مختص كریں۔ ياد رہے كہ اسرائيلی، اسلامی مقدس مقامات كو مٹانے كے درپے ہے اور قدس كے امور میں فلسطينی وزير اعظم كے مشير حاتم عبدالقادر نے ۱۳ اپريل ۲۰۰۹ء كو اپنے ايك بيان میں كہا تھا كہ اسرائيل ۱۶ اپريل ۲۰۰۹ء كو یہوديوں كی عيد "فصح" كے بہانے مسجد الاقصی پر جديد حملوں كا آغاز كرنے والی ہے۔
388309

نظرات بینندگان
captcha