بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " محمد عبدالغفار الشريف" نے ايك اخباری كانفرنس میں ان مقابلوں كے انعقاد كو كويت كی وزارت اوقاف كا سب سے بڑا پروگرام قرار ديا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں مختلف عمر كے افراد شركت كریں گے۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد حفظ ، تجويد، تلاوت اور قرآن میں تدبر كی ترويج ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ ان مقابلوں كو حكومت كی سرپرستی حاصل ہے اور ہر سال ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔
388808