مالديو میں قرآنی ترجموں كی اصلاح كے لیے كمیٹی كی تشكيل

IQNA

مالديو میں قرآنی ترجموں كی اصلاح كے لیے كمیٹی كی تشكيل

14:13 - April 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1766881
بين الاقوامی گروپ:مالديو كی وزارت مذہبی امور نے خبر دی ہے كہ قرآن مجيد كے ترجموں میں موجود اغلاط كی اصلاح كے لیے كمیٹی تشكيل دی گئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Haveera" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مالديو كی وزارت مذہبی امور كے مشير " احمد اللہ جميل " نے كہا ہےكہ اس وزارت میں اسلامی فقہ كونسل كی تاسيس كے بعد اس كونسل نے پہلا كام یہ كيا ہے كہ ديوہی زبان میں قرآنی ترجموں میں موجود اغلاط كی اصلاح كے لیے ايك كمیٹی تشكيل دی ہے۔ انھون نے كہا كہ یہ اصلاح بيشتر قرآن مجيد كے ترجموں میں استعمال ہونے والے عربی كلمات میں ہو گی۔ جناب احمد جميل نے مزيد كہا ہے كہ اب تك اغلاط پر مشتمل قرآن مجيد كے صرف تين ہزار ترجمے جمع كیے جا چكے ہیں۔ جبكہ گزشتہ سال اكتوبر كے مہينے میں مالديو كے صدر كی طرف سے ايك لاكھ پچاس ہزار ديوہی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن مجيد لوگوں میں تقسيم كیے گئےہیں۔
389958

نظرات بینندگان
captcha