بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " EL MOUDJAHID " كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس میں فلسطين كی درخواست پر قدس میں حالیہ واقعات اور قدس پر اسرائيلی قبضے كے لیے كی جانے والی كوششوں كا جائزہ ليا جائے گا۔ عرب ليگ كے ممبر ممالك وزراء خارجہ كے اس اجلاس میں قدس پر اسرائيلی قبضے كے مقابلے كے لیے طريقہ كار واضح كيا جائے گا اور فلسطين بے گھر افراد كی مدد كے حوالے سے بھی گفتگو كی جائے گی۔ فلسطين كی حكومت میں وزير خارجہ " رياض المالكی" نے عرب ليگ كے سربراہ " عمر موسی" كو حال ہی میں خط لكھا تھا جس میں غزہ كی پٹی اور قدس شريف اسرائيل كی تازہ كاروائيوں سے مقابلے كے لیے مدد كی اپيل كی گئی تھی۔ عرب ليگ كے سربراہ نے بھی مسجد الاقصی پر یہوديوں كے حملے كو بزذلانہ كاروائی قرار ديا تھا۔ اور كہا تھا كہ اس سے اسرائيل كا حقيقی چہرہ سامنے آيا ہے۔
391407