ملائيشيا میں جديد اسلامی چينل كا افتتاح

IQNA

ملائيشيا میں جديد اسلامی چينل كا افتتاح

14:13 - April 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1767987
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كےوزير مذہبی امور نے خبر دی ہے كہ آئندہ ہفتوں میں ملائيشيا كےدارالحكومت كوالالمپور میں اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " The star" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كے وزير مذہبی امور " جميل خير" نے كہا ہے كہ اسلامی پروگراموں كی نشريات كے لیے ملائيشيا میں عنقريب اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح ہو گا۔ انھوں نے كہا كہ اس ٹی وی چينل كے افتتاح كا مقصد مسلمانوں كی مذہبی معلومات میں اضافہ ہے۔ جميل خير نے مزيد كہا كہ كوشش كی جائے گی كہ اس ٹی وی چينل كے اسلامی پروگراموں كے انتخاب میں اس بات كا خاص خيال ركھا جائے كہ غير مسلموں كے لیے بھی ان پروگراموں میں دلچسپی كا پہلو موجود ہو۔
391774

نظرات بینندگان
captcha