بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " The star" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كے وزير مذہبی امور " جميل خير" نے كہا ہے كہ اسلامی پروگراموں كی نشريات كے لیے ملائيشيا میں عنقريب اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح ہو گا۔ انھوں نے كہا كہ اس ٹی وی چينل كے افتتاح كا مقصد مسلمانوں كی مذہبی معلومات میں اضافہ ہے۔ جميل خير نے مزيد كہا كہ كوشش كی جائے گی كہ اس ٹی وی چينل كے اسلامی پروگراموں كے انتخاب میں اس بات كا خاص خيال ركھا جائے كہ غير مسلموں كے لیے بھی ان پروگراموں میں دلچسپی كا پہلو موجود ہو۔
391774