غزہ كی پٹی میں فلسطين كے قومی ميوزيم كا افتتاح

IQNA

غزہ كی پٹی میں فلسطين كے قومی ميوزيم كا افتتاح

11:34 - April 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1768405
بين الاقوامی گروپ: ۲۰ اپريل ۲۰۰۹ء كو غزہ كی پٹی میں فلسطين كے قومی ميوزيم كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كے خبررساں ادارے " SANA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ميوزيم كے افتتاح كا مقصد فلسطينيوں كی ثقافتی ميراث كی حفاظت ہے۔ كيونكہ اسرائيل فلسطينيوں كے قومی تشخص كو مٹانا چاہتا ہے۔ حكومت حماس كے وزيربہبود و آبادی نے كہا كہ اس ميوزيم كا افتتاح در حقيقت شہر قدس ، مسلمانوں اور عيسائيوں كے تاريخی مقامات پر اسرائيلی حملوں كا جواب ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس ميوزيم كا افتتاح بيت المقدس میں ہونا چاہیے تھا ليكن چونكہ اس شہر پر اسرائيل كا قبضہ ہے اس لیے غزہ میں اس ميوزيم كا افتتاح كيا گيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس ميوزيم میں ہينڈی كرافٹ كے علاوہ فلسطين كی تاريخی تصاوير ركھی گئی ہیں۔
392200

نظرات بینندگان
captcha