كراچی میں قرآنی نمائش كا انعقاد

IQNA

كراچی میں قرآنی نمائش كا انعقاد

12:39 - April 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1769895
اعزازی گروپ/سيد كوثر عباس موسوی: پاكستان كے شہر كراچی میں " قرآن فاؤنڈيشن" كے سربراہ نے خبر دی ہے كہ اس شہر میں قرآنی نمائش منعقد كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے پاكستان میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق " قرآن كريم فاؤنڈيشن كے سربراہ خاور نے كہا كہ اس سال ۱۹ جون سے ۲۱ جون تك كراچی میں خيرالعمل امام بارگاہ میں نمائش قرآن منعقد كی جائے گی۔ اس نمائش میں قرآن مجيد كے قلمی نسخوں كے علاوہ، مختلف طرز اشاعت كے قرآن مجيد، مختلف زبانوں میں قرآن مجيد كے ترجمے، قرآن مجيد كی تفاسير اور قرآن مجيد سے مربوط كتابیں ركھی جائیں گی۔ اس نمائش كے انعقاد میں كراچی كے ديگر قرآنی اور ثقافتی ادارے بھی قرآن فاؤنڈيشن سے تعاون كر رہے ہیں۔
394106
نظرات بینندگان
captcha