بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے امارات كے سركاری خبررساں ادارے " WAM"كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بين الاقوامی اسلامی فقہ كونسل كا انيسواں اجلاس آج ۲۶ اپريل ۲۰۰۹ء كو شارجہ میں شروع ہو رہا ہے جو اس مہينے كی ۳۰ تاريخ تك جاری رہے گا ۔ اس اجلاس میں دنيائے اسلام كے علماء اور فقہاء شركت كر رہے ہیں اوراس اجلاس میں ۱۱۰ موضوعات پر بحث وگفتگو ہو گی۔ اس اجلاس كی افتتاحی تقريب آج شارجہ يونيورسٹی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ۶۰ ممالك سے ۲۰۰ مسلمان شخصيات شركت كر رہی ہیں ۔ اس تقريب سے OIC كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو اور اسلامی فقہ كونسل كے سربراہ " عبدالسلام العبادی" خطاب كریں گے۔
394237