بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Meida-Newswire" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس پروگرام كے اجراء كا مقصد طلباء كو دين اسلام اور اسلامی ثقافت سے آگاہ كرنا ہے یہ پروگرام آبرڈين يونيورسٹی میں منعقد ہو رہا ہے۔ آبرڈين يونيورسٹی میں مسلمان طلباء كی انجمن كے صدر نے اس پروگرام كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پروگرام كے انعقاد سے ہمارا مقصد غير مسلموں كو اسلام كے مختلف پہلوؤں سے آشنا كرنا اور مسلمانوں اور غير مسلموں كے درميان تعلقات كو بہتر بنانا ہے۔ اس پروگرام میں ہر روز ايك خاص موضوع پر گفتگو كی جائے گی اور اس موضوع سے مربوط سوالات كے جوابات ديئے جائیں گے۔ اس پروگرام كے موضوعات مندرجہ ذيل ہیں ۔
۱۔ ميراث پيغمبر اكرم (ص)
۲۔ اسلام كی شناخت
۳۔ اسلام اورعلم
۴۔اديان كے درميان گفتگو
396096