Oic كی اديان مخالف كمپيوٹر گيم پركڑی نكتہ چينی

IQNA

Oic كی اديان مخالف كمپيوٹر گيم پركڑی نكتہ چينی

14:38 - April 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1771744
بين الاقوامی گروپ:oic نے اپنے بيانیے میں اديان كی توہين پہ مبنی كمپيوٹرگيم پر كڑی نكتی چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " oic" كی ويب سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس بيانیے میں ذكر كيا گيا ہے كہ اس كمپيوٹری گيم میں مسلمانوں اور عيسائيوں كی توہين كی گئی ہے ۔ اس توہين كا مقصد ان آسمانی اديان كے درميان تفرقہ ايجاد كرنا ہے۔ اس بيانیے میں انٹرنیٹ سائیٹ میں اس گيم كو بنانے والوں سے درخواست كی گئی ہے كہ انٹرنیٹ سائیٹ سے اسے فورا ہٹا دیں۔ اس گيم میں پيغمبر اسلام (ص)، حضرت عيسی (ع) اور ديگر مذہبی شخصيات كو آپس میں جنگ كرتا ہوا دكھايا گيا ہے۔ مبينہ رپورٹ كے مطابق oic كی طرف سے تنقيد كے بعد مذكورہ كمپيوٹری گيم كے ڈيزائنر نےگزشتہ روز خبررساں ادارے ايسوسی ایٹڈ پريس سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كمپيوٹری گيم كو انٹرنیٹ سائیٹ سے ہٹا ديا گيا ہے۔
396724

نظرات بینندگان
captcha