بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " المسلم" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يورپ میں مقيم فلسطينی اس دو روزہ اجلاس میں فلسطينی بے گھر افراد كی اپنی سرزمين میں واپسی كے موضوع پر تبادلہ خيال كریں گے۔ یہ اجلاس فلسطين پرغاصب اسرائيل كے قبضے كی ۶۱ ویں سالگرہ كی مناسبت سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں فلسطين ،عرب ممالك اورفلسطينيوں كی حامی يورپی شخصيات شركت كر رہی ہیں ۔ اس اجلاس كے اختتام پر " قافلہ اميد" كے نام سے ايك گروپ اٹلی سے غزہ كے لیے روانہ ہو گا ۔ ياد رہے كہ یہ اجلاس ہر سال يورپ میں مقيم فلسطينيوں كی كوششوں سے منعقد ہوتا ہے۔
398326