بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نورانی محفل میں قم كے نامور قراء اور حفاظ نے شركت كی۔ اس محفل میں حافظ قرآن حجت الاسلام والمسلمين ابوالقاسم نے "اسلام میں علم كی اہميت" كے موضوع پر خطاب كيا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں كہا كہ اگر كوئی خدا كی خوشنودی كے لیے دوسروں كوعلم سيكھاتا ہے تو وہ آسمانی فرشتوں كے درميان معروف ہو جاتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس علم سے مراد وہ علم ہے جو آخرت میں انسان كے لیے مفيد ہو۔
397934