بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا " نے يمن نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " عبدالملك البيضانی" نے صفاء میں قاضی " صالح باوجيد" كے سامنے پيش ہوكرمذكورہ الزام كا انكاركيا اوركہا كہ میں خدا ،سنت رسول اور قرآن مجيد پر مكمل ايمان ركھتا ہوں اور ميرا عقيدہ ہے كہ قرآن مجيد خدا كی جاودانی كتاب ہے جس كی حفاظت خدا نے اپنے ذمے لے ركھی ہے۔ ملزم كے انكار كے بعد يمن كی عدالت نے اس مقدمے كی سماعت ۱۲ مئی ۲۰۰۹ء تك مؤخر كر دی ہے۔
399529