لبنان میں چھٹی كتاب نمائش كا افتتاح

IQNA

لبنان میں چھٹی كتاب نمائش كا افتتاح

12:28 - May 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1774805
ثقافت و آرٹ گروپ: گزشتہ روز لبنان میں اسلامی اور عربی كتابوں كی چھٹی نمائش كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كتابوں كی اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں لبنان كے مفتی حضرات، علماء اور ديگر سماجی شخصيات نے شركت كی۔ اس نمائش میں ۶۰ مختلف موضوعات پر۹۰ ہزاركتابیں موجود ہیں۔ فلسطين كے نام پر عليحدہ اسٹال بھی اس نمائش میں موجود ہے۔ لبنان كے علاقہ بقاع اور زجلہ كے مفتی نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ دور میں جب دشمن كے ذرائع ابلاغ اسلام كے خلاف زہراگل رہے ہیں اس قسم كی نمائشوں كا انعقاد بہت اہم اور ضروری ہے۔
400184
نظرات بینندگان
captcha