صربیہ كی رياست " سنجاق" میں پہلے قرآنی مدرسے كا افتتاح

IQNA

صربیہ كی رياست " سنجاق" میں پہلے قرآنی مدرسے كا افتتاح

12:51 - May 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1774841
بين الاقوامی گروپ: ۵مئی ۲۰۰۹ء كو حفظ قرآن كی عالمی انجمن كی كوششوں سے صربیہ كی رياست سنجاق میں پہلے قرآنی مدرسے كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " عكانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآنی مدرسے كی افتتاحی تقريب میں رياست سنجاق كے قائم مقام ميئر اور صربیہ كی اسلامی انجمن كے بعض اراكين نے شركت كی۔ حفظ قرآن كی عالمی انجمن كے نمائندے " أيمن عبدالغنی حسين" نے اس قرآنی مدرسے كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس انجمن كی تاسيس كا مقصد پوری دنيا میں حفاظ كرام اور قرآنی سرگرميوں میں مصروف افراد كی خدمت ہے۔ انہوں نے كہا كہ دنيا میں حفاظ قرآن كی تعداد میں تيزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں اس انجمن نے دنيا كے مختلف ممالك میں بہت زيادہ قرآنی مراكز قائم كیے ہیں۔
400390
نظرات بینندگان
captcha