بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ادارے " AllAfrica" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۹۹۲ء تك نائيجيريا كے لوگ اسلامی طب سے زيادہ آشنا نہیں تھے۔ ليكن ۱۹۹۲ء كے بعد اس افريقی ملك میں اسلامی طب اس قدر متعارف ہوئی ہے كہ غير مسلموں كی بہت بڑی تعداد بھی اسلامی طب سے استفادہ كرنے كی خواہاں ہے۔ نائيجيريا كی رياست " كانو" میں اسلامی طب كے ماہر " مالام احمد محمد" نے كہا ہے كہ نائيجيريا میں اسلامی طب كی مقبوليت كی وجہ اس طب كے ذريعے بيماريوں كا مؤثر علاج ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ نائيجيريا میں اسلامی طب كی تعليم كے لئے عنقريب ايك انسٹیٹيوٹ قائم كيا جائے گا۔
401672