پاكستانی شہر "مری" میں قرآنی كلاسوں میں بھرپور شركت

IQNA

پاكستانی شہر "مری" میں قرآنی كلاسوں میں بھرپور شركت

14:50 - May 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1779951
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے شہر مری میں مدرسہ " مدينۃ العلم" كے دارالقرآن نے شيعہ نوجوانوں اور بچوں كے لئے قرآنی كلاسوں كا انعقاد كيا ہے جن میں بڑی تعداد میں نوجوان اور بچے شركت كر رہے یں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حفظ اور قرائت قرآن كی یہ كلاسیں مدرسہ مدينۃ العلم كے دارالقرآن میں ہر روز سہ پہر كو منعقد ہوتی ہیں جن میں ۱۵۰ طلباء شركت كرتے ہیں۔ حجت الاسلام " سيد حسين مدنی" ان كلاسوں میں نوجوانوں اور بچوں كو قرآن مجيد كی تعليم ديتے ہیں۔ وہ بچوں كو قرآن مجيد كی تعليم دينے میں كافی مہارت ركھتے ہیں۔ اس دارالقرآن میں قرآن مجيد كی تعليم كے علاوہ احكام، اخلاق، اور قرآنی حكايتوں كی بھی تعليم دی جاتی ہے۔
ياد رہے كہ " مری" پاكستان كا ايك تفريحی مقام ہے جو پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد سے ۵۰ كلومیٹر كے فاصلے پرواقع ہے اور اپنی خوشگوار آب و ہوا كی وجہ سے سياحوں كی توجہ كا مركز ہے۔
406423
نظرات بینندگان
captcha