Oic كےاجلاس میں ۴۰ وزراء خارجہ كی شركت

IQNA

Oic كےاجلاس میں ۴۰ وزراء خارجہ كی شركت

11:57 - May 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1781192
سياسی وسماجی گروپ: ۲۳ مئی ۲۰۰۹ء كو شام كے دارالحكومت دمشق میں منعقد ہونےوالے oic ممبر ممالك كےوزراء خارجہ اجلاس میں ۴۰ مسلمان وزراء خارجہ شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےكويت كےخبررساں ادارے " كونا" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ oic كے ممبر ممالك كےوزراء خارجہ اس اجلاس میں شركت كے لئے جمعہ كو شام كے دارالحكومت دمشق پہنچیں گے۔ رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں oic كے ممبر ممالك كے نمائندے اور oic كے بعض ناظر ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔ مسئلہ فلسطين ،لبنان كی مقبوضہ زمين اور مشرق وسطی میں امن و امان كی صورت حال اس اجلاس كے اہم موضوعات ہیں۔
408562
نظرات بینندگان
captcha