قرآن مجيد كے سليس فارسی ترجمے كی اشاعت

IQNA

قرآن مجيد كے سليس فارسی ترجمے كی اشاعت

12:42 - May 23, 2009
خبر کا کوڈ: 1781858
ثقافت و آرٹ گروپ: " عبدالرحمان عقيقی بخشايشی" كا قرآن مجيد كا سليس ترجمہ منظر عام پر آ گيا ہے۔ مترجم نے اس ترجمے میں تفسير صافی سے استفادہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے مطابق قرآن مجيد كا یہ ترجمہ قارئين كے لئے بہت سادہ اور سليس ترجمہ ہے۔ اصل میں قرآن مجيد كا یہ ترجمہ " مہدی الہی قمشہ ای" كا ترجمہ قرآن ہے جس پر تفسير صافی كے مطابق نظرثانی كی گئی ہے اور مشكل عبارتوں كو سادہ اور سليس زبان میں تبديل كر كے قابل فہم بنا ديا گيا ہے۔ قرآن مجيد كا یہ ترجمہ ۶۲۴ صفحات پر مشتمل ہے اور اسے بخشايشی پبلشرز نے شائع كيا ہے۔
409380

نظرات بینندگان
captcha