كتاب"قرآن مجيد كی رو سے حج " كی قطيف میں اشاعت

IQNA

13:34 - May 23, 2009
خبر کا کوڈ: 1781898

كتاب"قرآن مجيد كی رو سے حج " كی قطيف میں اشاعت

بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر قطيف میں قرآنی انسٹیٹيوٹ "نور" كی كوششوں سے فريضہ حج كے بارے میں قرآنی آيات پر مشتمل كتاب " قرآن مجيد كی رو سے حج "شائع ہوئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب" نور" قرآنی انسٹیٹيوٹ كے قرآنی محقق " حسين عبداللہ آل دھنيم" نے تحرير كی ہے۔ سعودی عرب كے شيعہ عالم دين" شيخ عبدالغنی عباس" نے اس كتاب كے مقدمہ میں لكھا ہے كہ مصنف نے اس كتاب میں حج سے مربوط قرآنی آيات كو جمع كيا ہے اور ان آيات كا فقہی اور تفسيری تجزیہ كيا ہے۔
ياد رہے كہ مذكورہ كتاب عربی زبان میں لكھی گئی ہے اور اسے قرآنی انسٹیٹيوٹ "نور" نے حال ہی میں شائع كرايا ہے۔
409122
نظرات بینندگان
captcha