بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے "Yeni Safak" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں استنبول كے ۵ ممتاز حفاظ نے شركت كی۔ ان مقابلوں میں مسجد" عبدالچلبی" كے پيش نماز "انور كا نياك" نے پہلی پوزيشن حاصل كی جبكہ مسجد " بالا بان درہ" كے پيش نماز " احمد ييلماز" اور "مسجد طنطاوی زادہ" كے پيش نماز " كاظم كوزيور" نے بالترتيب دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی۔ استنبول میں ان مقابلوں كے منصف، مفتی نے ان مقابلوں كے اختتام پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بڑی خوشی كی بات ہے كہ تركی كے جوان حفظ اور قرائت قرآن میں اس قدر دلچسپی لے رہے ہیں اور اس ملك میں حفاظ كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں میں اول آنے والے حافظ قرآن "انور كانياك" اس سال ۱۶ اگست كو تركی كے شہر " ريزہ"میں منعقد ہونے والے قومی سطح كے حفظ قرآن كے مقابلوں میں شركت كریں گے۔
411425